پنجاب

حکومت عوام میں جانے کے قابل ہی نہیں ہے

لاہور: گیند حکومت کے کورٹ میں ہے وہ سیاست آباد کرے یا برباد کردے

اپنے بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان 30 دسمبر کو الیکشن کی تاریخ دے گا یا اسمبلیاں توڑ دے گا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق گیند حکومت کے کورٹ میں ہے وہ سیاست آباد کرے یا برباد کردے یہ سب کچھ حکومت پر منحصر ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے ان کی معیشت کا پوسٹ مارٹم کردیا، چار چار وزراء مل کر بھی بیانات دیں تو کوئی ان کی بات نہیں سنتا، حکومت عوام میں جانے کے قابل ہی نہیں ہے۔
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ الیکشن سے فراری الیکشن کی تیاری کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close