پنجاب

یہ تو بہت چھوٹا سا گند ہے، آگے بہت گند آنے والا ہے جس میں۔۔۔ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

لاہور: سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ سیاست میں جو گند آیا ہے، وہ بہت چھوٹا ہے، ابھی تو بہت بڑا گند آنے والا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ہرگند میں کوئی خفیہ بیوی ہے، کوئی اعلانیہ بیوی ہے اور اسی طرح کے معاملات ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا ہے کہ بہت اچھی بات ہے کہ عمران خان راضی ہو گئے ہیں اور کہتے ہیں کہ جو بھی پارلیمانی کمیٹی بنے گی وہ اس کے ساتھ تعاون کریں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ جو کہہ رہے ہیں کہ میں نے عائشہ گلالئی کو کوئی غلط پیغام نہیں بھیجا تو وہ اس پر مطمئن ہیں، مجھے عائشہ گلالئی نے تو وہ پیغام دکھائے جو ان کے موقف کو سپورٹ کر رہے تھے، پھر میں نے اس حوالے سے عمران خان سے بڑی تفصیلی بات کی اور ان کا بھی موقف سنا۔اگر عمران خان کو پارلیمانی کمیٹی پر اعتراض نہیں ہے تو آپ کو اور مجھے بھی نہیں ہونا چاہئے کیونکہ جب وہ دونوں اپنا ریکارڈ وہاں پیش کریں گے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اور یہ معاملہ جلد سے جلد حال ہونا چاہئے ورنہ معاملہ عدالتوں میں جائے گا اور بہت لمبا ہو جائے گا۔

پروگرام کے میزبان نے کہا مجھے یاد ہے کہ آپ آخری مرتبہ جب ہمارے پروگرام میں آئے تھے تو آپ نے کہا تھا کہ سیاست میں کچھ گند پڑنے والا ہے۔ کیا انہیں چیزوں کی طرف آپ کا اشارہ تھا جو کچھ اب نظر آ رہا ہے؟ اس پر حامد میر نے کہا کہ یہ بہت چھوٹا سا گند ہے، ابھی بہت بڑا گند آنے والا ہے، افسوس مجھے اس بات پر ہے کہ ہرگند میں کوئی خفیہ بیوی ہے، کوئی اعلانیہ بیوی ہے اور اسی طرح کے معاملات ہیں اور بہت سے لوگوں پر آرٹیکل 62اور 63 لاگو ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ہی ایک دوسرا معاملہ بھی آ گیا ہے، لاہور میں پی ٹی آئی والوں نے عائشہ احمد نامی خاتون کو بھی پیش کیا، اور اس نے بھی پریس کانفرنس کی ہے، انہوں نے بھی الزامات لگائے ہیں۔ اب عائشہ احمد پارلیمینٹ کی ممبر نہیں ہیں اس لئے ان کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو نہیں جا سکتا۔ لیکن مجھے یاد ہے کہ ایک مرتبہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد کے خلاف شکایت تھی تو انہوں نے اسے گرفتار کروا دیا تھا، وہ چاہیں تو اس معاملے پر بھی کچھ کر سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close