پنجاب

پی ٹی آئی لائیرز ونگ نے ایم کیو ایم کی قانونی حیثیت لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی،رجسٹریشن منسوخی کی استدعا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف لائیرز ونگ کے راہنماعلی جاوید ڈوگر نے ایم کیو ایم کی قانونی حیثیت کولاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کوایم کیو ایم کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخی کے لئے اقدامات کی ہدایت جاری کی جائے۔انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائراس درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی اعترافی پریس کانفرنس ایم کیو ایم کے خلاف فرد جرم ہے،اس پریس کانفرنس سے ثابت ہو گیا ہے کہ ایم کیو ایم ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ درخواست گزار کے مطابق مصطفی کمال کہہ چکے ہیں کہ الطاف حسین را کے ایجنٹ ہیں۔ درخواست میں قانونی نکتہ اٹھایا گیا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی دفعہ 15 کے تحت ریاست مخالف سیاسی جماعت کی رجسٹریشن نہیں ہو سکتی،قانون کے مطابق وفاقی حکومت کو ریاست مخالف سیاسی جماعت کے خلاف سپریم کورٹ کو ریفرنس بھجوانے کا اختیار ہے جبکہ الیکشن کمیشن بھی قانون کے مطابق ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخ کر سکتا ہے.درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کو ایم کیو ایم کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close