پنجاب

حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ، ان کا الیکشن کروانے کا ارادہ نہیں

لاہور: اسپیکر کو پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کیلئے خط لکھ دیا ہے، اسپیکر چاہیں سب کو ایک ساتھ بلائیں یا ایک ایک کرکے بلائیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 17 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، حکومت کا الیکشن کروانے کا ارادہ نہیں، اپنے دستخطوں کے ساتھ میں اسپیکر کو خط بھیج رہا ہوں، اسپیکر ہمیں بلائیں تاکہ  ہم ان کے سامنے پیش ہو سکیں اور اجتماعی طور پر پیش ہو کر فیصلےکی تجدید کر سکیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا، امپورٹڈ حکومت کو مسلط کیا گیا، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے، ان کا الیکشن کروانے کا ارادہ نہیں ہے، وہ اپنے کیسز سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں، اگر انتخابات میں گڑ بڑ کی گئی تو ملک کے ساتھ ظلم ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موجودہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نےحکومت کی ایما پر غیر قانونی اور آئین سے ہٹ کر فیصلہ کیا، 123 استعفے دیے لیکن مخصوص نشستوں پر الیکشن کروایا، اس کےباوجود ضمنی انتخاب میں مینڈیٹ عمران خان کو ملا۔

شاہ محمود نے کہا کہ میں خط اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیج رہا ہوں، عمران خان نے خط کی منظوری دے دی ہے، اسپیکر وقت دیں اور ہم فیصلے کی تجدید کرسکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close