پنجاب

آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات، خطے کی سیکورٹی صورت حال پر گفتگو

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش نے ملاقات کی ہے دونوں رہنماؤں نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورپر بات چیت کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبد اللہ العیش سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ شراکت داری اور دفاعی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

آرمی چیف نے حرمین شریفین اور سعودی عرب کی جغرافیائی خودمختاری کی حفاظت کا عزم بھی دہرایا۔ آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی نائب وزیر دفاع نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں، کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا۔ سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبد اللہ العیش نے عالمی معاملات پر پاکستان کے موقف کی بھرپور تائید کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close