پنجاب

سستے پیٹرول کا فائدہ حکومت عوام کو 5 فیصد فائدہ بھی نہیں پہنچا رہی

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 40 فیصد تک سستا ہوچکا ہے

لاہور : عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 40 فیصد تک سستا ہوچکا ہے، حکومت فائدہ عوام تک نہیں پہنچا رہی۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اقتدار میں آنے والوں کا تجربے کا پراپیگنڈہ ایکسپوز ہوگیا ہے،عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 40 فیصد تک سستا ہوچکا ہے، حکومت 5 فیصد فائدہ بھی عوام تک نہیں پہنچا رہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ تجربے کا پراپیگنڈہ کر کے اقتدار میں آئے اور ان کا یہ تجربہ بھی ایکسپوز ہوگیا ہے۔ پچھلے 8 ماہ میں معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر نا قابل تلافی حد تک پہنچ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام اور رجیم چینج پوری قوم پر بھاری پڑا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی غربت کی شکل میں ہمیں بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close