پنجاب

عمران خان اور شیخ رشید کی تاحیات نااہلی کیلئے درخواست دائر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی تاحیات نااہلی کیلئے درخواست دائر کرادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ علم دین غازی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی تاحیات نااہلی کیلئے درخواست دائرکرادی گئی ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، عمران خان اور شیخ رشید سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزارنے موقف اختیارکیا ہے کہ عمران خان اورشیخ رشید کے خواتین بارے اسکینڈل سامنے آچکے ہیں، ایک کتاب میں بھی دونوں کے سکینڈل کا ذکر کیا گیا ہے، عمران خان اورشیخ رشید بطور ایم این اے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے اس لیے دونوں کو تاحیات نا اہل قراردیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close