پنجاب

آرمی چیف کی شہید میجر علی سلمان کے گھر آمد، اظہار تعزیت

لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی قربانی دینی پڑے، ہم امن اور قانون کی حکمرانی بحال کریں گے۔ پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپر دیر میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر علی سلمان کے گھر گئے اور ان سے اظہار تعزیز کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم امن ، قانون کی حکمرانی بحال کریں گے چاہے اس کیلئے کوئی بھی قربانی کیوں نہ دینی پڑے ۔کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔قوم متحد، پرعزم اور اپنے ہیروز کا احترام کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل باجوہ بریگیڈئر محمد حسین کے گھر بھی گئے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close