پنجاب

محبت کا جھانسہ دے کر بلیک میل کرنے والی خاتون گرفتار

لاہور: پولیس نے محبت کا جھانسہ دے کر زیادتی کے مقدمات درج کرانے والی خاتون کو گرفتارکرلیا۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق کنول بی بی پہلے مردوں سے دوستی کرتی اور پھر اُن سے ملاقات کے بعد زیادتی کا مقدمہ درج کراتی اور پھر انہیں بلیک میل کر کے پیسے بٹورتی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے دو مقدمات درج کرائے ہوئے تھے جب وہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں تیسرا مقدمہ درج کرانے آئی تو ساتھی سمیت پکڑی گئی۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو خاتون اور اُس کے ساتھی نے فر فر سب کچھ بتا دیا۔
خاتون کے مطابق ملزمہ بلیک میل کر کے متاثرین سے لاکھوں روپے بٹور چکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close