پنجاب
نیب کارروائیوں پر شہباز شریف کی بے چینی بلا جواز ہے، شہریوں کے ٹیکس کا حساب دیا جائے: نعیم الحق
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے وزیر اعلی پنجاب کے نیب متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں نیب کی کارروائیوں پر شہباز شریف کی بے چینی بلاجواز ہے، پی ٹی آئی احتساب سے فرار کی حکومتی کوششوں کی شدید مذمت کر تی ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نیب کو للکارنے کی ابتداءوزیر اعظم نے کی جو اب تک جاری ہے،شریف برادران شہریوں کے ٹیکس کی دولت کا حساب دیں۔