پنجاب

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں جب کہ بھارتی فوج کے مظالم بہادر کشمیریوں کے جذبے اور قربانیوں کوشکست نہیں دے سکے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں میں جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کو ایل اوسی پر بھارتی خلاف وزیوں اور پاک فوج کے موثر جوابی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پاک فوج کے موثر ردعمل اور پاک فوج کے دستوں کی حوصلہ افزائی کے جذبے کو سراہا۔ لائن آف کنٹرول کے دورہ کے دوران سربراہ پاک فوج جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ وطن کے دفاع سے بہتر آزادی منانے کا اور کوئی راستہ نہیں، بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں جب کہ بھارتی فوج کے مظالم بہادر کشمیریوں کے جذبے اور قربانیوں کوشکست نہیں دے سکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close