پنجاب

این اے 120 کا ضمنی الیکشن، بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج

لاہور: عوامی تحریک نے بیگم کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کرتے ہوئے انہیں چیلنج کردیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کی نشست کے لیے لاہور کے حلقے این اے 120 میں ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیگم کلثوم نوازامیدوار ہیں۔ جب کہ تحریک انصاف نے ایک بار پھر ڈاکٹر یاسمین راشد کو نامزد کیا ہے۔ اس کے علاوہ حلقے میں آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا ہے جو عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری نے ریٹرننگ آفیسر محمد شاہد کو جمع کرایا۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ کلثوم نوازشریف نے کاغذات میں اقامہ ظاہر کیا مگر اقامے کا معاہدہ چھپایا، انہوں نے اقامے میں ملنے والی تنخواہ کو بھی ظاہر نہیں کیا جب کہ اقامے میں اپنا عہدہ ظاہر نہیں کیا جو ڈپٹی چیرپرسن کا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close