پنجاب

نواز شریف کا عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کا فیصلہ

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں بیگم کلثوم نواز کو ہی اپنا امیدوار مقرر کردیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کا غیررسمی مشاورتی اجلاس رائیونڈ میں ہوا جس میں ایاز صادق، خواجہ آصف، شہباز شریف، پرویز رشید، حمزہ شہباز اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف جلد ہی پنجاب اور دیگر صوبوں کا دورہ بھی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اور نواز شریف کی آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے بیگم کلثوم نواز ہی مسلم لیگ (ن) کی جانب سے امیدوار ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق شرکا نے کلثوم نواز کے خلاف مخالفین کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات مسترد کردیے اور فیصلہ کیا کہ کلثوم نواز کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانے کے لئے کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ حمزہ شہباز اور مقامی قیادت کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے لئے انتظامات کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close