پنجاب

مرغی کے گوشت اور انڈے کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے

لاہور: چکی کے آٹے کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافے کے ساتھ ہی نئی ریٹ لسٹ جاری

لاہور میں چکی کے آٹے کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافے کے ساتھ ہی نئی ریٹ لسٹ جاری کردی گئی۔

چکی اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی قلت اور قیمت میں اضافے کے باعث قیمت بڑھا رہےہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چکی کے آٹے کی قیمت میں 10 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 160 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چکی آٹا مالکان نے 2 ماہ میں مسلسل 8ویں بار قیمت بڑھائی ہے، جس کے بعد فائن آٹے کی 40 کلو بوری 12ہزار6 سو جبکہ 15 کلو آٹے کا کمرشل تھیلا 2ہزار 150 روپے کا ہوگیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت اور انڈے کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 280 جبکہ مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 574 روپے ہوگئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض دکاندارمرغی کا گوشت620 روپےکلو میں بیچ رہےہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close