پنجاب

ہم اسمبلی سے جانے کا کہتے ہیں تو ان کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں

اگر واپس آنے کا کہتے ہیں تو یہ میدان چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں

لاہور: الیکشن اور جمہوری حکومت کے علاوہ ملک کی بہتری کا کوئی حل نہیں ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے ڈر رہی ہے، یہ عوام کا سامنا کر ہی نہیں سکتے۔

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ الیکشن اور اسمبلیوں سے یہ بھاگتے رہے ہیں مگر اب انہیں کھینچ کر الیکشن میں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی سے جانے کا کہتے ہیں تو ان کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں اور اگر واپس آنے کا کہتے ہیں تو یہ میدان چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے مزید کہا کہ الیکشن اور جمہوری حکومت کے علاوہ ملک کی بہتری کا کوئی حل نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close