Featuredپنجاب

ایک سال اور کام کرتے تو یہاں ن لیگ کے کپڑے تک نہ ملتے : پرویز الہٰی

لاہور: پی ٹی آئی والوں کو بہت سمجھایا کہ ابھی کام کرنے دو اسمبلی مت توڑو، مگر میری بات نہیں مانی گئی۔

مسلم لیگ (ق) کے اجلاس کے بعد خطاب میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ایک سال اور کام کرتے تو یہاں ن لیگ کے کپڑے تک نہ ملتے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان کے قریب جو لوگ تھے انہوں نے پارٹی کی جڑ ہی کاٹیں، چار پانچ قریبی لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا ہے، پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ جن لوگوں کو 25 مئی کو آزمایا جاچکا انہیں دوبارہ آزمانے کی کیا ضرورت تھی؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن ارکان کو زیادہ فنڈز دیے وہی ضد کرتے تھے اسمبلی فوری توڑو، اب توڑ دی ہے اسمبلی، اب دیکھو کیا حال ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close