پنجابکھیل و ثقافت

فاسٹ بولر وہاب ریاض کو پنجاب کی نگران کابینہ میں اسپورٹس منسٹری دی جائے گی

لاہور: فاسٹ بولر وہاب ریاض پنجاب کی نگران کابینہ میں وزرات کھیل کی ذمہ داریاں نبھائیں گے

وہاب ریاض ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے کیلیے ڈھاکہ میں موجود ہیں۔ اس لیے انکے بھائی احسن ریاض نے وہاب کے نگران کابینہ کا حصہ بننے کی تصدیق کردی ہے۔

احسن ریاض کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کی مصروفیات کی وجہ سے بھائی نگران وزیر کا حلف نہیں اٹھا سکے، وہ جلد واپس آکر حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں قومی فاسٹ بولر کو اسپورٹس منسٹری دی جائے گی۔

دوسری جانب پنجاب کے نامزد 11 نگران وزرا میں سے 8 نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگران وزرا سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹرجاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اور عامر میر شامل ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close