Featuredپنجاب

جب تک قوم کی تقدیر نہیں بدل دیں گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے

الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی

لاہور: جو پرچیاں بڑھ کر چیزوں کی قیمت بتاتا تھا آج اسے مہنگائی کا احساس ہو رہا ہے

مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف وطن واپسی کے لیے تیاری کررہے ہیں، عمران خان اور حواریوں کے ساتھ جو ہوگا وہ مکافات عمل ہوگا۔

مریم نواز کا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سب کو نواز شریف کی طرف سے سلام ، آپ کا اور میرا محبوب قائد بہت جلد آپ کے درمیان موجود ہوگا، جب تک قوم کی تقدیر نہیں بدل دیں گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والے کردار سب سامنے آرہے ہیں، نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے آپ سے انتقام نہیں لیا، ترقی کرتے ہوئے پاکستان سے نواز شریف کو نکالا گیا جو قومی سانحہ تھا، 28 جولائی پاکستان کا بہت بڑا سانحہ تھا، نواز شریف اس بار پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے، عمران خان اور حواریوں کے ساتھ جو ہوگا وہ مکافات عمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے، 8 ماہ کا حساب بعد میں ہوگا، پہلے چار سال کا حساب دینا ہوگا، تم اللہ کے حساب و کتاب کا نشانہ بنے ہو، جو پرچیاں بڑھ کر چیزوں کی قیمت بتاتا تھا آج اسے مہنگائی کا احساس ہو رہا ہے، الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close