پنجاب

عظمیٰ کاردار نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیا ر کر لی

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف نے نظم و ضبط توڑنے پر عظمیٰ کاردار کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

پارٹی انحراف پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکالی جانے والی عظمیٰ کاردار نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیا ر کر لی۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے گزشتہ روز عظمیٰ کاردار سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کا کہناہےکہ مریم نواز سے ملاقات کے بعد عظمیٰ کاردار سے باقاعدہ طور پر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے نظم و ضبط توڑنے پر عظمیٰ کاردار کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close