پنجاب

رانا ثناء اللّٰہ کا عمران خان کی جیل بھرو تحریک کی دھمکی پر ردعمل

ملتان :  وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں، انکا علاج میں کروں گا۔

ملتان جلسے سے خطاب رانا ثناء اللّٰہ نے عمران خان کی جیل بھرو تحریک کی دھمکی پر ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں، پی ٹی آئی چیئرمین کو ان ہی سیلوں میں رکھیں گے جہاں انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں کو رکھا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان کو کھانے پینے کی ہر چیز دیں گے مگر وہ ایک چیز نہیں دیں گے، جس کے بغیر سابق وزیراعظم کا گزارا ممکن نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تحریک شروع کریں، وہ ان کا علاج کردیں گے، 26 نومبر کو جو تمہارے ساتھ ہوا وہ یاد ہونا چاہیے۔

راناثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ 25 مئی کو تم نے اسلام آباد لاک کرنے آنا تھا، تمہارے ساتھ جو ہوا وہ تمہیں یاد ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاڈلے کا 2014 سے ایک ہی کام ہے، لانگ مارچ۔

انہوں نے کہا کہ 126 دن بعد اے پی ایس کے واقعہ پر اسے دھرنا ختم کرنا پڑا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف نے قوم کو متحد کرنے کےلیے اس بدبخت کو خود فون کیا، اسے دعوت دی کہ آؤ بیٹھو، قوم کو متحد کرو۔

انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے، الیکشن جیت کر ہم آئندہ حکومت بنائیں گے، پوچھتا ہوں ملک میں مہنگائی ہے، ملک آج اس حالت میں کیسے پہنچا؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close