پنجاب

جو بھی پارٹی پالیسی سے ہٹ کر چلے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا

لاہور: مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کے حالیہ انٹرویو کے معاملے پر پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے اُنہیں پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مریم نواز نے ہدایت کی کہ کیپٹن (ر) صفدر سمیت کوئی بھی رہنما آئندہ پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان نہ دے۔ ہر پارٹی رہنما کوئی بھی بیان دیتے ہوئے پارٹی پالیسی کو لازمی مد نظر رکھے۔
مریم نواز نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی پارٹی پالیسی سے ہٹ کر چلے گا، اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کپیٹن (ر) صفدر کو اس سے پہلے بھی پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر شوکاز نوٹس جاری ہو چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز بطور چیف آرگنائزز پارٹی پالیسی کا باقاعدہ ہدایت نامہ بھی جلد جاری کریں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close