Featuredپنجاب

اے 62 : شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے

شیخ رشید کے خلاف ایک پیسہ کی کرپشن کا الزام نہیں ہے: شیخ راشد

راولپنڈی: شیخ رشید کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ریٹرننگ افسر این اے 62 راولپنڈی کے پاس پیش نہیں کیا گیا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسکروٹنی عمل میں شامل ہونے کیلئے ریٹرننگ افسر نے طلب کیا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں کیا جاسکا، جیل حکام نے ریٹرننگ آفیسر کو آگاہ کردیا۔

دوسری جانب شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے تاہم کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی جارہی ہے، فارم جمع کروانے کے دوران کسی امیدوار یا شہری نے کوئی اعتراض نہیں اُٹھایا۔

راشد شفیق نے کہا کہ شیخ رشید کے پیش ہوئے بغیر آر او نے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں، انہیں آئندہ ہفتے انصاف مل جائے گا۔ خون کے آخری قطرے تک شیخ رشید اعلان کرچکے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید کے خلاف ایک پیسہ کی کرپشن کا الزام نہیں ہے،آج ہم شیخ رشید کے گھر سے پیسے اور جو اشیاء اسلام آباد پولیس لے گئی تھی اس کی حوالگی کی درخواست دے رہے ہیں۔

شیخ راشد نے کہا کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ ذہنی طور پر جیل سے الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close