پنجاب

آئین میں ترمیم کا جائزہ لینے کیلئے نااہل وزیراعظم کی زیرصدارت نواز لیگ کا اجلاس

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس جاتی امرا میں نااہل وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، خواجہ حارث، رانا مقبول، امجد پرویز اور زاہد حامد سمیت نوازشریف کی قانونی مشاورتی ٹیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا جائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترمیم صرف 62 ون ایف تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، 62 ون ایف میں صرف نا اہلی کی مدت کا تعین کیا جائے گا جب کہ شقوں کی اسلامی روح کو نہیں چھیڑا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close