پنجاب

الیکشن ہونے اور مہنگائی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: فواد چودھری

پی ٹی آئی کے 700 کے قریب کارکنان گرفتاریاں پیش کرچکے ہیں

لاہور: آج ہمارا مرکز لاہور ہے، کل سے پشاور میں احتجاج ہوگا، لیڈر شپ اور کارکنان گرفتاریاں دینگے۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ شاہ محمود، اعظم سواتی، اسد عمر، سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری نے گرفتاری دے دی ہے، پی ٹی آئی کے 700 کے قریب کارکنان گرفتاریاں پیش کرچکے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پولیس مکمل تیاری کے ساتھ آئی تھی، قیدیوں کی گاڑیاں بھی ان کے ساتھ تھیں، پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، تحریک آگے بڑھے گی، آج ہمارا مرکز لاہور ہے، کل سے پشاور میں احتجاج ہوگا، لیڈر شپ اور کارکنان گرفتاریاں دینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ہونے اور مہنگائی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close