پنجاب

سپریم کورٹ نے نواز شریف کے معاملے میں نرمی برتی، ڈاکٹر طاہرالقادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کےمعاملے میں نرمی دکھائی اور پاکستان کے ادارے عوام کو انصاف فراہم نہیں کر سکتے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری برطانیہ کے 10 روزہ دورے کے بعد لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو 2 درجن کے قریب کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ ایئر پورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان کے ادارے عوام کو انصاف فراہم نہیں کرسکتے اور نیب کے تینوں نوٹسز پر نوازشریف پیش نہیں ہوئے، جب کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کے معاملے میں نرمی دکھائی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ شریف بردران ملکی سالمیت سے کھیلتے رہے، جےآئی ٹی کی رپورٹ کے والیم 10 میں ساری تفصیلات موجود ہیں اور جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر آنے سے شریف برادران ننگے ہوجائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف جب اقتدارسے اتریں گے تبھی ماڈل ٹاؤن کی کیس کا انصاف ملے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close