پنجاب
پنجاب میں انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل
لاہور: صوبے پنجاب میں 297 حلقوں سے مجموعی طور پر 8 ہزار 422 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے 8 مارچ کو 30 اپریل بروز اتوار پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے شیڈول جاری کیا تھا۔
ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 30 اپریل کو انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگیا جہاں 297 حلقوں سے مجموعی طور پر 8 ہزار 422 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کاغذات نامزدگی کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر 793 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، خواتین کی مخصوص نشستوں پر 623 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر 170 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔