پنجاب

پنجاب حکومت اور نجی سکول کے درمیان مذاکرات کامیاب ،کل 97فیصد سکول کھل جائیں گے :رانا مشہود

لاہور : پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ،کل سے پنجاب بھر میں 97فیصد سکول کھل جائیں گے ۔
نجی سکولز مالکان کے ہمراہ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کے حل کے لیے دس رکنی کمیٹی بنائیں گے اور پانچ ہزار روپے تک فیس لینے والے سکولز کو الگ ڈیل کریں گے ۔ان کا کہنا تھاکہ نجی سکولز کے مطالبات اور صوبائی حکومت کی سفارشات کی فہرست بنا کر وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجیں گے،حکومت والدین اور بچوں کے بہتر مستقبل کی بات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن سکولز نے ہڑتال کی کال دی تھی انہیں بھی حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہیے ،جو سکولز کل بند ہو نگے ،پہلے والدین پھر سکول مالکان سے بات کریں گے ۔رانا مشہود نے کہا کہ کل پنجاب کے 97فیصد سے زیادہ سکولز کھلے رہیں گے ،اگر ہڑتال کرنے والے نہیں مانیں گے تو حکومت آئندہ کا لائحہ عمل دو دن بعد بتائیں گے ۔‎

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close