پنجاب

اقتدار سے دوری عمران خان کو کھائے جا رہی ہے : خواجہ آصف

سیالکوٹ:  تحریکِ انصاف احتجاج کرے تاکہ یہ مذاکرات تو ختم ہوں‘عمران خان جلدی جلسے کریں تاکہ بات چیت سے جان چھوٹے

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان جلدی جلسے کریں تاکہ بات چیت سے جان چھوٹے مذاکرات کی جو یہ پنچایت بٹھائی گئی ہے پتا نہیں جائز طریقے سے بٹھائی گئی ہے یا ناجائز طریقے سےیہ تو ہم احتمامِ حجت کر رہے ہیں‘باقی ان سے کیا نتیجہ نکلنا ہے، پچھلے ایک سال میں کیا نتیجہ نکلا ہے۔

عمران خان نے جو کرنا ہے کر لے تاکہ انھیں کوئی گلا نہ رہے‘کہاں آئین میں لکھا ہوا ہے کہ مذاکرات کروائے جائیں گے۔

یہ عدلیہ کا کام نہیں ہے‘ عدلیہ اور انتظامیہ کے گٹھ جوڑ نے پاکستان کوصرف افراتفری دی ہے‘ عدلیہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے دیتی ہے، پنچایت نہیں لگاتی‘نواز شریف اور ان کے خاندان کو ظلم و ستم کا نشانہ اور انکے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے والے کردار آج ایک ایک کرکے بے نقاب ہو رہے ہیں‘ اقتدار سے دوری عمران خان کو کھائے جا رہی ہے جس سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close