راولپنڈی: اس ہفتے سپریم کورٹ سے قوم کو اہم فیصلوں کی توقع ہے،عدلیہ کسی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے مذاکرات کی کامیابی، ناکامی بھی دیکھے گی۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو آڈیو ویڈیو کھیل رہے تھے ان کے وزیر خارجہ، وزیراعظم کی آڈیو بھی لیک ہوگئی۔
شیخ رشید کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ عدلیہ کسی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے مذاکرات کی کامیابی، ناکامی بھی دیکھے گی، مذاکرات بہانہ ہے یا الیکشن کرانا ہے اس کا فیصلہ 10 مئی تک ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آٹے کی لائن میں 20 جانیں چلی گئیں، بقول شاہد خاقان کے حکومت نے رمضان میں 20 ارب کی دیہاڑی لگائی، آئی ایم ایف سے معاہدے کا کیا بنا؟۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو آڈیو ویڈیو کھیل رہے تھے ان کے وزیر خارجہ، وزیراعظم کی آڈیو بھی لیک ہوگئی، اس ہفتے سپریم کورٹ سے قوم کو اہم فیصلوں کی توقع ہے۔