پنجاب

ایل او سی پہ بھارتی جارحیت جاری، شہری آبادی پہ گولہ باری سے 1 شخص شہید

راولپنڈی: بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے براہ راست شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہو گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی، بھارتی فوج نے چڑی کوٹ ،کیلر سیکٹرز میں مارٹر گولوں اور خودکار ہتھیاروں سے براہ راست شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے محمد ظہور نامی شہری شہید ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا اور جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے ان کی چوکیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کور کمانڈر راولپنڈی نے جوانوں کو ہدایت جاری کی تھی کہ ایل او سی پہ بھارتی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close