پنجاب

خودکش بمبار کی نشاندہی پہ لاہور سے دو سہولتکار گرفتار

لاہور: قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دو روز قبل پنجاب سول سیکرٹریٹ کے قریب عامر ہوٹل سے پکڑے جانیوالے دہشتگرد کی نشاندہی پر چھاپے مار کر 2 سہولت کاروں سمیت درجنوں افراد کے بھی حراست میں لیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس اور سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز بھی شہر بھر کے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسز میں چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے گزشتہ روز گرفتار ہونیوالے مبینہ دہشتگرد کی تفتیش کے بعد شہر بھر میں سرچ آپریشن بھی کیا اور درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔ دریں اثناء آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز اور سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس نے سیکرٹریٹ کے قریب سے پکڑے جانیوالے دہشتگرد کے بارے میں بتایا کہ عرفان کو حساس ادارے نے حراست میں لیا ہے وہ انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل تھا لیکن اس سے کوئی خودکش جیکٹ یا دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close