پنجاب
عمران خان کی گرفتاری غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے : پرویز الہٰی
لاہور: ثابت ہوگیا ہے کہ ملک فسطائیت کا شکار ہو چکا، یہاں پر آئین و قانون کی عملداری نہیں ہے
صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی نے عمران خان کی گرفتاری پر شدید مذمت کی ہے۔
پرویز الہٰی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان عدالت میں ضمانت کیلئے پیش ہوئے تھے، عمران خان کو گرفتار کرنا قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے، ہم عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ ملک فسطائیت کا شکار ہو چکا، یہاں پر آئین و قانون کی عملداری نہیں ہے، عمران خان کی گرفتاری غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت یہ اقدام نوازشریف اور شہبازشریف کی ہدایات کے بغیر نہیں اٹھا سکتی۔