پنجاب
کوٹ لکھپت جیل ایڈز کے مریض کی ہلاکت،سیشن جج نے نوٹس لے لیا
لاہور : کوٹ لکھپت جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والا قیدی ہمایوں اختر ایڈز کا علاج نہ ہونے پر دم توڑ گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نذیر احمد گجانہ نے اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے 8مارچ کو جیل حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔سیشن جج کی عدالت میں زین العابدین نامی ایڈووکیٹ کی جانب سے قیدی ہمایوں خان کے علاج کے لئے ایک ہفتہ قبل درخواست دی گئی تھی جو کہ اب انتقال کرگیاہے۔سیشن جج لاہورنذیر احمد گجانہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ سے آج رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ فاصل جج نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے ایسے مزیدقیدیوں کی بھی رپورٹ طلب کرلی ہے جن کا علاج نہیں ہورہاہے۔