پنجاب

قصور ویڈیو سکینڈل، پولیس نے 4 ایف آئی آر کے چالان میں ملزموں کو جنسی زیادتی سے بری قرار دیدیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قصور ویڈیو سکینڈل کی 4 ایف آئی آرز کے چالان میں ملزمان کو جنسی زیادتی سے بری قرار دیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قصور ویڈیو سکینڈل سے متعلق عدالت میں جمع کرائے گئے چالان کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جن کے مطابق پولیس نے 4 ایف آئی آر کے چالان میں ملزمان کو جنسی زیادتی سے بری قرار دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایف آئی آر نمبر 190,191,192 اور 15/201 کے چالان جمع کرائے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کا بھتے میں بھاری رقوم، زیورات اور بھاری اسلحہ رکھنا ثابت نہیں ہوا ۔چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ نامزد ملزموں عتیق الرحمان، سلیم اختر شیرازی اورتنزیل الرحمان نے کسی سے زیادتی نہیں کی بلکہ ملزمان صرف لوگوں کو ڈرانے دھمکانے میں ملوث رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close