پنجاب

جناح ہاؤس حملے میں مطلوب خدیجہ شاہ تاحال گرفتار نہ ہوسکیں

لاہور : گرفتاری کیلئے3 جگہ چھاپے مارے گئے لیکن خدیجہ شاہ فرارہوگئیں

جناح ہاؤس حملے میں ملوث مرکزی ملزمہ خدیجہ شاہ تاحال پولیس کے ہاتھ نہ آئی، خدیجہ شاہ کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے 3 مقامات پر چھاپے مارے گئے لیکن انکا پتہ نہ چل سکا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے جناح ہاؤس حملے میں مطلوب خدیجہ شاہ کی گرفتاری کے لیے گلبرگ کے 2 اور بحریہ ٹاؤن کے ایک گھر میں چھاپہ مارا تاہم وہ موقع سے فرار ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ ٹیم کے پہنچنے سے ایک گھنٹہ قبل برقع پہن کر نکلیں اور وہ رابطے کے لیے کسی دوست کی موبائل سم استعمال کررہی ہیں۔
خدیجہ شاہ سے متعلق مہر ترین کا کہنا ہے کہ ان کے فلیٹ سے جانے کے بعد خدیجہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور کامران عادل کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی خدیجہ شاہ پر 9 مئی کو پیش آنے والے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے واقعات کے دوران لاہور کور کمانڈر ہاؤس جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے پر حملے کی قیادت کرنے کا الزام ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close