پنجاب

لوگ اس طرح پارٹی بدل رہے ہیں جیسے بلّو کے گھر جارہے ہیں: شیخ رشید

9 مئی کے حقیقی سازشی مجرموں کو سزا دیں جبکہ بے گناہوں کو رہا کریں

راولپنڈی: ہر دور میں ضرورت مندوں اور مفاد پرستوں کی پارٹی بنائی جاتی ہے

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ لوگ اس طرح پارٹی بدل رہے ہیں جیسے بلّو کے گھر جارہے ہیں، یہ جس پارٹی میں جائیں گے وہ پارٹی بھی ڈوب جائے گی۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کی میراتھون ریس لگی ہوئی ہے، بزدل عدت بھی پوری نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر دور میں ضرورت مندوں اور مفاد پرستوں کی پارٹی بنائی جاتی ہے، قومی اسمبلی میں بکنے والوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔

شیخ رشید نے اپیل کی کہ 9 مئی کے حقیقی سازشی مجرموں کو سزا دیں جبکہ بے گناہوں کو رہا کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close