پنجاب
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش
لاہور: جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کو آج تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔
عدالت پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ بھی پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہیں؟ جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہی۔