پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی نے (ق) لیگ میں شمولیت اختیار کرلی
یوم تکریم شہدا پر بہادر بیٹوں کو قربانیاں دینے پر خراج عقیدت پیش کرتی ہوں
لاہور : پاکستان کا ہر شہری پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے ، بہادر بیٹوں کو قربانیاں دینے پر خراج عقیدت پیش کرتی ہوں
عائشہ گلالئی نے کہا کہ آج ملک بھر میں یوم تکریم شہدا مناجارہا ہے۔ بہادر بیٹوں کو قربانیاں دینے پر خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ پاکستان کا ہر شہری پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس قلعے کی محافظ پاک فوج ہے، پاکستان کا ہر ایک شہری پاک فوج کا سپاہی ہے۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں نئے روشن پاکستان کیلئے گئی تھی۔ 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔ 2017 میں جو باتیں کہیں وہ قدرت آج ثابت کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ عائشہ گلالئی 2017 میں پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہوگئی تھیں اور انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات عائد کیے تھے جب کہ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی گلالئی کے نام سے جماعت بھی بنائی تھی۔
عائشہ گلالئی نے (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت اور چوہدری سرور کے ساتھ پریس کانفرنس میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی کو مقدم رکھا۔