Featuredپنجاب

پنجاب میں تحریک انصاف کی تقسیم شروع ، تحریک انصاف حقیقی بنانے کا اعلان

ملتان: عمران خان نے نئے پاکستان کا خواب دکھایا، نیا تو نہ بنا، بچا کچھا پاکستان بھی یوتھ کے ذریعے ختم کروانا چاہا ۔

ملتان میں تحریک انصاف حقیقی بنانے کا اعلان کر دیا گیا، راؤ یاسر نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی حقیقی کے قیام کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے ملتان میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں انہوں نے پی ٹی آئی حقیقی کے پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور ملوث افراد کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع ملتان کے سابق ضلعی صدر راؤ یاسر نے پی ٹی آئی حقیقی کے پلیٹ فامر سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان نے نئے پاکستان کا خواب دکھایا، نیا تو نہ بنا، بچا کچھا پاکستان بھی عمران خان نے یوتھ کے ذریعے ختم کروانا چاہا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم یوم تکریم شہدا پر تحریک انصاف حقیقی کی بنیاد رکھ رہے ہیں ۔ جو کارکنان بے گناہ قید ہیں ہم انہیں بازیاب کروائیں گے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی حقیقی نے کہا کہ عمران خان کے یوٹرن نے ملک کو اس صورتحال پر کھڑا کیا ہے،ریاست ہے تو سیاست ہے۔

راؤ یاسر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی کرپشن کا عمران خان کو سب نے بتایا مگر انہوں نے کسی کی نہیں سنی ۔ بشریٰ بی بی کی کرپشن پر عمران خان نے آنکھیں بند کر لیں۔

راؤ یاسر کا کہنا تھا کہ بہت جلد پی ٹی آئی حقیقی رجسٹرڈ کراؤں گا، نشان الاٹ کرا کے انتخابی مہم کا اعلان کروں گا، پارلیمنٹ میں نوجوان قیادت جائے گی اور ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرے گی۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close