پنجاب

پاکستان تا قیامت رہے گا ، اس پاک سرزمین کے لئے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں

جناح ہاؤس سمیت فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے، مشعال ملک

لاہور: جناح ہاؤس کے درودیواردیکھ کر روح کانپ اٹھی ، اس سے بڑی دہشت گردی اورکیا ہوگی۔

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ  مشعال ملک نے اپنی بیٹی کے ہمراہ جناح ہاؤس لاہورکا دورہ کیا۔ مشعال ملک نے 9 مئی کوجناح ہاؤس لاہورسمیت فوجی تنصیبات پرحملے اورجلاؤ گھیراؤ کرنیوالوں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا جناح ہاؤس کے درودیواردیکھ کران کی روح کانپ اٹھی اوردل خون کے آنسورورہا ہے، اس سے بڑی دہشت گردی اورکیا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے جو خوشیاں منارہا ہے، وہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کا احترام کرتی ہیں، پاکستان کے موجودہ حالات میں سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان تا قیامت رہے گا۔ا سپاک سرزمین کے لئے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں۔

مشعال ملک نے کہا پاکستان کے پاس ایک مضبوط فوج ہے، مقبوضہ کشمیر میں کشمیری خواتین کی عزتیں اس لئے لوٹی جارہی ہیں کہ ان کے پاس مضبوط فوج نہیں ہے، سیاسی احتجاج کرنا تھا توبھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کرتے، مقبوضہ کشمیر کی عوام پاکستان اور یہاں کی آرمی کے ساتھ کھڑی ہے، ہمیں ایک قوم ہو کر دشمن کو ہرانے کی بات کرنی ہے۔ دنیا بھر میں بھارت کو بے نقاب کریں، ہمیں سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں ہمارے لئیے قابل عزت ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیراورحریت رہنما یاسین ملک کی گرفتاری کا ذکرکرتے ہوئے کہا مودی حکومت یاسین ملک کو پھانسی دینے کا سوچ رہی ہے لیکن وہ مودی سرکارکوبتادینا چاہتی ہیں کشمیری شہادت اورموت سے نہیں ڈرتے، یاسین ملک ایک شخص نہیں بلکہ ایک تحریک کانام ہے۔

انہوں نے کہا ان کی حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ اگر بھارت کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی فورم پرلے کرجاسکتا ہے تویاسین ملک کا کیس بھی عالمی سطح پراٹھایا جائے۔ انہوں نے خدشہ ظاہرکیا کہ پیر کے روز یاسین ملک کو پھانسی کی سزاسنائی جاسکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close