چیف جسٹس کا کمیشن کو کام کرنے سے روک دینا ، ان کے گناہگار ہونے کا ثبوت اور اعتراف ہے
لاہور: عمرعطا بندیال اپنے خاندان کو بچانے کے لیے قانون کا مذاق اور عدلیہ کا تماشا بنانے کے جرم میں سزا کے حق دار ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ چیف جسٹس کا کمیشن کو کام کرنے سے روک دینا ہی ان کے گناہ گار ہونے کا ثبوت اور اعتراف ہے۔
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان شخص اپنے عہدے کو احتساب سے بچنے کے لیے بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔ اگر آپ اور آپ کی ساس کا دامن صاف ہے تو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہیے ؟یا چیف جسٹس ہونے کے ناتے قانون آپ پر لاگو نہیں ہوتا؟
چیف جسٹس کا کمیشن کو کام کرنے سے روک دینا ہی ان کے گناہگار ہونے کا ثبوت اور اعتراف ہے۔ انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان شخص اپنے عہدے کو احتساب سے بچنے کے لیے بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔ اگر آپ اور آپ کی ساس کا دامن صاف ہے تو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہیے ؟ یا چیف…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 27, 2023
انہوں نے کہا کہ عمر عطا بندیال اپنے خاندان کو بچانے کے لیے قانون کا مذاق اور عدلیہ کا تماشا بنانے کے جرم میں سزا کے حق دار ہیں۔