پنجاب
آرمی نےکالعدم جماعتوں کے مزید 4 خطرناک ترین دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکالعدم جماعتوں کے 4 خطرناک ترین دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں مجرمان دہشتگردی، اغوا برائے تاوان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ چاروں دہشتگردوں کو فوجی عدلتوں میں پہلے ہی موت کی سزا سنائی جاچکی تھی، ان دہشتگردوں پر مجموعی طور پر 21 افراد کے قتل کا الزام تھا۔ سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے جن کے نام شبیر احمد، عمرا خان، طاہر علی، افتاب الدین ہیں۔