پنجاب

رہائی کے بعد تیسری بار گرفتار ، پرویز الہٰی کو آج لاہور کی عدالت میں پیش کیا جائے

گوجرانولہ : تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو آج لاہور کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کوگزشتہ روز دو مقدمات میں عدالت سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ اینٹی کرپشن حکام نے عدم ثبوت پر دو مقدمات میں بری کیا لیکن اس سے پہلے ہی ، اینٹی کرپشن حکام نے پرویز الہیٰ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

اس بار حکام کا کہنا ہے پرویز الہٰی کو ڈیرہ غازی خان میں درج جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو عدالت میں پیشی کیلئے گوجرانوالہ سے لاہور منتقل کردیا ہے۔

حکومت کے اس قسم کے رویے کے باوجود پرویز الہٰی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ گئے انہوں نے کہا میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہا، پارٹی کے تمام لوگ مضبوط رہیں۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری شافع حسین نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو پارٹی میں واپسی کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم کھلے دل سے استقبال کریں گے 9 مئی واقعات کی مذمت کریں اور اس میں شامل لوگوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبے کا کہا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close