تمام سرکاری ملازمین کو23 جون تک تنخواہ دینے کا اعلان،نوٹیفکشن جاری
محکمہ خزانہ پنجاب نے عیدالاضحٰی پر سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی۔
سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری،محکمہ خزانہ پنجاب کا عیدالاضحٰی پرتنخواہ ایڈوانس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تمام سرکاری ملازمین کو23 جون تک تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری ملازمین کو جون کی تنخواء اور پینشن ایڈوانس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، سیکرٹری خزانہ پنجاب نے نوٹیفکشن جاری کیا ہے۔اس سے قبل محکمہ خزانہ سندھ نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں ذی الحج کا چاند 19 جون (پیر) کو نظر آ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 18 جون کو رات 9 بجکر 37 منٹ پر ہوگی جو 19 جون کو نظر آسکتی ہے۔ چنانچہ پہلی ذوالحج 20 جون (منگل) کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 29 جون (جمعرات) کو منائی جائے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہراسلامی مہینے کی 29 تاریخ کو ہوتا ہے اور چاند نظر آنے کے بعد اعلان کرتا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان عید الاضحی کا سالانہ تہوار روایتی اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔
عید میں بھیڑ،بکری، گائے اوراونٹ ذبح کرنا شامل ہے جو کہ مکہ مکرمہ میں حج کے اختتام پر اورحضرت ابراہیم (ع) کی اپنے بیٹے اسماعیل کو اللہ کے حکم پر قربان کرنے کی تیاری کی یاد میں ہے۔