بھارتی اشتعال انگیزی؛ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن رابطہ
راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشز(ڈی جی ایم اوز) کا خصوصی ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان نے ورکنگ باؤنڈی پر پاکستانی شہریوں کو بھارت کی جانب سے نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا خصوصی ہات لائن رابطہ ہوا۔ پاکستانی ڈی جی ایم او نے ورکنگ باؤنڈری پر پاکستانی شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ڈی جی ایم او کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 معصوم شہری شہید جب کہ 26 افراد زخمی ہوئے بھارتی فائرنگ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور یہ خلاف ورزی موجودہ سمجھوتوں کو واضح طور پر نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب کو پاک فوج کے غیر متزلزل عزم سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی آبادی کی سلامتی کو یقینی بنائے گی اور کسی بھی قسم کی جارحیت کے مقابلے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جاتے رہیں گے۔