پنجاب

لاہور میں 48گھنٹوں کے دوران 5 خواتین جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی

لاہور: شہر میں مزید پانچ خواتین جنسی درندوں کی ہوس کا نشانہ بن گئیں۔

لاہور شہر میں حوا کی بیٹیوں سے جنسی درندگی کے واقعات میں کمی نہ آسکی، گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران پانچ خواتین کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے میں شاہدنامی سفاک ملزم نے(ک)کو اس کے سسرال میں اکیلا پاکر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔
نواب ٹاﺅن کے علاقے میں بھی شادی شدہ خاتون جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ (الف) نامی خاتون کو کپڑے کے کاروبار کا جھانسہ دے کر گھر لے گیا اور اس سے زیادتی کی۔
ایک اور واقعے میں سندر کے علاقے میں ملزم واجد نے طلاق یافتہ (ث)کو شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

شادباغ کے علاقے میں ملزم خرم نے (ع) نامی خاتون کو گھر میں گھس کر جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر خاتون کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
چوہنگ کے علاقے میں سفاک ملزم وجاہت نے 14سالہ لڑکی (س) کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق تمام واقعات کے علیٰحدہ علیٰحدہ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مگر اب تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close