پنجاب

لاہور میں مزید تین خواتین جنسی درندوں کی ہوس کی بھینٹ چڑھ گئیں

لاہور: حوا کی بیٹوں سے جنسی زیادتی کے واقعات  نہ تھم سکے، مزید 3 خواتین جنسی درندگی کا شکار

لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام نہ کی جاسکی، اور مزید تین خواتین جنسی درندوں کا نشانہ بن گئیں۔
سندر کے علاقے میں سفاک ملزم اشرف نے نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر طلاق یافتہ خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔
کاہنہ کے علاقے میں سفاک ملزم نے بیوہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بناکر اس کی فحش ویڈیو بنالی اور خاتون کو بلیک میل کرکے اس سے تین لاکھ روپے نقدی اور سونے کی بالیاں چھین لیں۔

علاوہ ازیں فیکٹری ایریا کے علاقے میں ملزم ذیشان عرف کاکا مسیح نے بیوٹی پارلر کی مالکن سے جنسی زیادتی کی کوشش کی مگر خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے شور مچادیا جس پر ملزم فرار ہو گیا۔

پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلیے ہیں مگر جینڈر کرائم سیل ان واقعات میں ملوث کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کر سکا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close