پنجاب

ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

لاہور: ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی گئی۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نے ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل لاہورہائی کورٹ میں دائرکردی۔ اپیل کے متن کے مطابق رپورٹ پبلک کرنے کے متعلق درخواستیں فل بنچ کے روبرو زیرسماعت ہے، فل بنچ کی موجودگی میں سنگل بنچ کیس کی سماعت نہیں کر سکتا جب کہ سنگل بنچ نے تحریری جواب جمع کروانے کا موقع ہی نہیں دیا۔ اپیل کے مطابق آیئنی درخواست میں تحریری جواب سنے بغیرہی فیصلہ جاری کیا گیا ہے، جوڈیشل انکوائری پبلک کرنا یا نہ کرنا حکومت کا صوابدیدی اختیار ہے اس لیے عدالت ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ واضح رہے کہ 2 روزقبل ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close