پنجاب

پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کیلئے پالیسی کا اعلان

ملک میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں

 لاہور: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کیلئے بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے لاہور میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کی وجہ سے مستقبل میں پیٹرول کی قلت کی صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تیل کے اپنے کنوؤں کا گردشی قرضہ صفر کر دیا ہے، جلد ہی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کا گردشی قرضہ بھی صفر کر دیں گے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ تیل کی ذخیرہ اندوزی روکنے کےلیے بانڈڈ اسٹوریج کی پالیسی لارہے ہیں۔ اب دنیا کے بڑے بڑے ٹریڈرز بھی ملک میں تیل ذخیرہ کر سکیں گے۔

مصدق ملک نے کہا کہ بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کی وجہ سے مستقبل میں پیٹرول کی قلت کی صورتحال پیدا نہیں ہوگی، بانڈڈ اسٹوریج پالیسی سے حکومت کی ڈالرز کی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوگا۔

ملک میں سیاسی حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے اوپر سے انا کا بھوت اترے گا اور ان میں متانت آئے گی تو سیاسی حالات بہتر ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close