پنجاب

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول دنے پر پابندی عائد

لاہور: بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول نہیں ملے گا

چیف ٹریفک آفیسر کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے حادثات میں سر کی چوٹ کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پٹرول حاصل کرنے کے لئے موٹرسائیکل سوار کا ہیلمٹ پہننا ضروری ہے، نوٹیفکیشن 1965 کے موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت جاری کیا گیا جو تمام متعلقہ اداروں بھجوادیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننا ضروری قرار دیا گیا تھا جس پر ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب نے فوری عملدرآمد کیلئے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے، متعلقہ حکام کو ہدایت بھی کی گئی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close